کابل(اے پی اے )افغانستان کے صدر نے سزائے موت کے غیر معمولی استعمال کا آغاز کرتے ہوئے سزائے موت پانے والے 10 قیدیوں کو پھانسی دینے کی منظوری دیدی ہے، یہ بات ان کے ترجمان نے گزشتہ روز بتائی۔ صدارتی ترجمان احمل فیضی نے بتایا یہ ایسے مجرم ہیں جنہیں آبرو ریزی اور قتل جیسے سنگین جرائم کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی۔ انسانی حقوق کے گروپوں کے مطابق افغانستان کا نظام عدل کمزور اور قابل سمجھوتہ ہے اور اس کا انحصار زیادہ تر اعترافات پر ہے۔ ان میں سے بعض اعترافات تشدد کے ذریعے کرائے جاتے ہیں۔ ان میں سے ایک مثال کئی بچوں اور ان کی ماں کو کنوئیں میں پھینک کر ہلاک کرنے کے الزام میں سزا یافتہ شخص ہے جبکہ ایک اور بچوں سے بدسلوکی کا سزا یافتہ ہے۔ یہ سنگین جرائم کے ملزم ہیں، باقی گروپ کو آنے والے دنوں میں سزائے موت دی جائے گی۔
صدر کرزئی نے 10 قیدیوں کی پھانسی کی منظوری دے دی
Nov 21, 2012