محرم الحرام کے دوران صوبے میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں: مجتبٰی شجاع

لاہور (لیڈی رپورٹر) وزیرتعلیم مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت نے محرم الحرام کے دوران صوبہ بھر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں اور ان کی لوکل و صوبائی سطح پر مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شر پسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے علماءکرام، امن کمیٹی ممبران اور عوام سے کہا کہ وہ محبت، اخوت، اتحاد اور رواداری کی فضا برقرار رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخوپورہ میں ضلعی انتظامیہ ، امن کمیٹی کے ارکان، علمائے کرام اور ممبران صوبائی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے امام بارگاہوں کے منتظمین سے بھی کہا کہ وہ پولیس سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ اپنے رضا کاروں کو بھی سیکیورٹی کے لئے تعینات کریں۔ انہوں نے علماءکرام سے کہا کہ وہ عوام میں برداشت اور مذہبی رواداری کا جذبہ پیدا کریں اور بین المذاہب رواداری، مذہبی ہم آہنگی اور سماجی مساوات پر مبنی معاشرہ کے قیام میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔وزیرتعلیم نے کہا کہ نبی اکرم کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ پر عمل کر کے ہی دور حاضر کے انتہا پسندانہ و متشددرجحانات کو ختم کر کے امن عالم کا قیام ممکن ہے اور نبی کریم کا اسوہ حسنہ رہتی دنیا تک ہر دور کے انسانوں کے لیے کامیابی کا ذریعہ اور وسیلہ نجات ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...