”ملکی استحکام کیلئے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ضروری ہے“

Nov 21, 2012

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پاکستان لائرز فاﺅنڈیشن کے زیراہتمام گذشتہ روز ہائی کورٹ کے کراچی ہال میں ”استحکام پاکستان اور اداروں کا تحفظ“ کے موضوع پر سمینار ہوا۔ جس میں سابق آئی جی پنجاب الطاف قمر، ہائی کورٹ بار کے امیدوار نائب صدر جبار قادر ایڈووکیٹ‘ سابق سیکرٹری رانا اسداللہ ایڈووکیٹ سمیت وکلاءکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ ملک کے استحکام کے لئے ضروری ہے کہ پاکستان سے دہشت گردی ختم ہو تاکہ ملک مضبوط ہو۔ دہشت گردی کے پنجاب میں داخل ہونے سے پہلے اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہو گا تاکہ ملک مستحکم ہو وکلاءنے یہ بھی کہا کہ یک زبان ہو کر ہم ملک کو استحکام اور ملک کے تمام اداروں کو بالخصوص عدلیہ اور پارلیمنٹ کے تحفظ کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا کر جدوجہد کر کے ملک کی ترقی میں اپنا اپنا کردار ادا کریں گے۔ سیمینار کے اختتام پر پنجاب فیس©ٹیول میں نمایاں کارگردگی دکھانے والے بچوں میں شیلڈیں بھی تقسیم کی گئیں۔

مزیدخبریں