غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید بیس فلسطینی شہید, شہید فلسطینیوں کی تعداد ایک سواکتالیس سے تجاوزکرگئی۔

مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نےاسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کےہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا ہےکہ اسرائیلی دفاع پرامریکی موقف پتھرپرلکیرہے،امریکہ غزہ میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرےگا،اسرائیلی حملوں میں فلسطینیوں کی ہلاکت پرافسوس ہے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کاکہنا تھا کہ اسرائیل کواپنےدفاع کا حق حاصل ہےاوراپنےدفاع کیلئے ہم امریکہ سےبھی نہیں پوچھیں گے۔ادھرحماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نےغزہ میں جنگ بندی سےمتعلق ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون مصر میں عرب رہنماؤں سے ملاقات کے بعد اسرائیل پہنچ گئےہیں،جہاں انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی اور صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ بانکی مون کا کہنا تھا کہ فریقین غزہ میں جنگ بندی کے عمل کو یقینی بنائیں۔ اور شہریوں کے جان ومال کا تحفظ کیا جائے۔اسرائیلی طیاروں نےآٹھویں روز بھی غزہ کے مختلف علاقوں حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہےجبکہ اسرائیلی بمباری میں شہید ہونیوالے فلسطینیوں کی تعداد ایک سواکتالیس سےتجاوزکرگئی ہے۔   

ای پیپر دی نیشن