اسلام آباد میں جاری ڈی ایٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے غزہ پراسرائیلی جارحیت اور بربریت کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی ترقی اورخوشحالی کیلئے معاشی تعاون کو فروغ دینا اور رکن ممالک کے درمیان تجارتی رکاوٹوں کوختم کرنا ہوگا۔ حنا ربانی کھرکا کہنا تھاکہ پاکستان نے ڈی ایٹ کے تینوں معاہدوں کی توثیق کی ہے اورپاکستان افغانستان میں امن، ترقی اورخوشحالی کی حمایت کرتاہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے باقاعدگی سےاجلاس منعقد کئے جائیں جبکہ تجارتی حجم میں اضافے کیلئے اداروں کے اجلاس کا تسلسل بھی ضروری ہے۔ ڈی ایٹ کانفرنس کے دوران پاکستان نے آئندہ دوسال کیلئے وزارتی کونسل کی صدارت بھی سنبھال لی ہے۔