کوئٹہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے ستترہڑتالی ڈاکٹرزکی درخواست ضمانت منظورکرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ دو روز قبل بارہ ڈاکٹروں کو احتجاج کے دوران گرفتارکیاگیاتھا جبکہ سڑسٹھ ڈاکٹروں نے رضاکارانہ طورپرگرفتاری پیش کی تھی۔ دوسری جانب صوبے کے سرکاری ونجی اسپتالوں میں ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ اسپتالوں میں او پی ڈیز، آپریشن تھیٹرز کے علاوہ ایمرجنسی سروسز بھی بند ہیں جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، بلوچستان انتظامیہ نے مریضوں کے لیے متبادل بندوبست کے طورپرنجی اورفلاحی شعبے میں چلنے والے اسپتالوں کومزید فعال کرنے کافیصلہ کیا تھا جبکہ سی ایم ایچ میں سول مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے خصوصی انتطامات بھی کرلئے گئے ہیں۔