شعیب سڈل کمیشن نے ملک ریاض اورارسلان افتخارکے درمیان سکینڈل کی تحقیقات کا دائرہ کاروسیع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے کمیشن نے ملک ریاض ،ارسلان افتخار اور ان کے مشترکہ دوست احمد خلیل کے جمع کرائے جانے والے ٹیکسوں کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔ کمیشن ذرائع کے مطابق ملک ریاض کی جانب سے ارسلان افتخارکے خلاف مبینہ طورپرکروڑوں روپے لینے کے الزامات کی مکمل تحقیق کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ ملک ریاض کی جانب سے کہا گیا تھا کہ یہ رقم ان کے دوست احمد خلیل ارسلان افتخارکودیتے رہے ہیں۔ اس حوالے سے احمد خلیل سے بھی کمیشن نے تحریری بیان طلب کیا تھا جومتوقع طورپرآج کمیشن کوتحریری بیان جمع کرائیں گے۔
شعیب سڈل کمیشن نے ملک ریاض ،ارسلان افتخاراوراحمد خلیل کے ٹیکسوں کی جانچ پڑتال شروع کردی۔
Nov 21, 2012 | 12:52