بلوچستان میں سات، نو اور دس محرم الحرام کو موبائل فون سروس معطل رہے گی،ذرائع کےمطابق سات،نو اوردس محرم کو موٹر سائیکل چلانے پر بھی پابندی ہوگی۔ سیکرٹری داخلہ بلوچستان اکبر درانی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ اور صوبے کے حساس علاقوں میں سات،نو اوردس محرم کو موبائل سروس بند کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ امام بارگاہوں کے دو سو گز کے علاقے میں گاڑی اور موٹر سائیکل کی پارکنگ یر پابندی عائد کر دی ہے۔