کپتان محمد عمران کی قیادت میں اٹھارہ کھلاڑیوں اور چھ آفیشلز پر مشتمل قومی اسکواڈ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے آسٹریلیا روانہ ہوا۔قومی ٹیم پرتھ میں بائیس سے پچیس نومبر تک نائن اے سائیڈ انٹرنیشنل سپر سیریز جبکہ میلبورن میں یکم سے نو دسمبر تک چیمپیئنز ٹرافی کھیلے گی۔روانگی سے قبل بات چیت کرتےہوئے مینجر کم چیف کوچ اختر رسول نے چیمپیئنز ٹرافی کو دنیائے ہاکی کا سخت ترین ایونٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان اور تجربہ کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ ہر میچ کو فائنل سمجھ کر کھیلے گا جبکہ ہم لندن اولمپکس کی رینکینگ میں بہتری لاتےہوئے چوتھی یا پانچویں پوزیشن حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔