کابل میں افغان وزیرداخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے غیرملکی میڈیا کوبتایاکہ خود کش حملہ آورنے امریکی سفارتخانے کے قریب واقع غیرملکی فوجی اڈے کے باہرخود کودھماکے سے اڑایا،جس کے نتیجے میں دوسیکورٹی اہلکارہلاک اوردوزخمی ہوگئے،ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں اہلکار افغانی باشندے تھے،دھماکے کی شدت سے قریبی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا،کابل میں امریکی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق سیکیورٹی ٹیم دھماکے کی تفتیش کررہی ہے،ادھرطالبان ترجمان زبیح اللہ مجاہد نے غیرملکی خبررساں ایجنسی کونامعلوم جگہ سے فون پررابطہ کرتے ہوئے دھماکےکی ذمہ داری قبول کرلی ہے،
افغان دارالحکومت کابل میں امریکی سفارتخانے کے قریب خود کش حملے میںدو افرادہلاک اوردوزخمی ہوگئے، طالبان نے دھماکےکی ذمہ داری قبول کرلی ہے.
Nov 21, 2012 | 18:50