لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا کہ حکومت میں آکر سادگی اخیتار کریں گےاورصرف سترہ ارکان کی کابینہ تشکیل دی جائے
گی۔ انہوں نےکہا کہ حکمرانوں کی طرز زندگی بہتر
سے بہتر جبکہ غریب عوام پستی جا رہی ہے۔ برطانیہ میں وزیراعظم سائیکل پر دفتر جاتا ہے اور یہاں کے وزراء عیاشی کی زندگی گزار رہے ہیں، عمران خان نے کہا کہ رائیونڈ ہاؤس کے بادشاہ ہر وہ کام کرتے ہیں جو تحریک انصاف کرتی ہے لیکن اب وہ پارٹی کے اندر انتخابات نہیں کرا رہے۔
عمران خان نےکہا کہ ہمارا ایک حکمران تمام مغربی حکمرانوں کو خرید سکتا ہے، امریکی صدر بھی ہمارے حکمرانوں کے اگے غریب ادمی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت نے پانچ سال میں جمہوریت نہیں بندر بانٹ کی ہے اور اب کروڑوں روپے خرچ کر کے انتخابات کو خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس دفعہ انتخابات میں جنون اور پیسے کا مقابلہ ہوگا جس میں فتح جنون کی ہوگی، عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں اتے ہی تمام گورنر ہاوسز گرا کر انکی جگہ عوامی منصوبے بنائے گی۔
اقتدار میں آکر سادگی کے کلچر فروغ دیں گے۔ لاہور کے گورنرہاؤس کو گرا کر سپورٹس گراؤنڈ بنا دیں گے جبکہ دیگرصوبوں میں گورنرہاؤسز کو لائبریریز میں تبدیل کیا جائے گا۔ عمران خان
Nov 21, 2012 | 19:31