مکرمی! ماڈل ٹاﺅن ، بہاول نگر کے حوالے سے جناب وزیر اعلیٰ ، افسران بالا اور مقامی عوامی نمائندوں کی خدمت مےں عرضداشت ہے کہ ماڈل ٹاﺅن بہاول نگر ایک ایسی ”مثالی“ رہائشی بستی ہے جہاں جا بجا کوڑا کرکٹ کے ڈھیر ہیں۔ خالی پلاٹ میں سڑک کے کنارے، پارک میں، جہاں شاید ہی کوئی مقام آلائش سے خالی دکھائی دے! جہاں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور عبارت ہیں گڑھوں سے، گرد کی دبیز تہہ سے، بکھری بجری اور روڑی سے ، جہاں سیرگاہیں آلودہ ہیں ان میں ردی ہے غلاظت ہے نکاس شدہ پانی ہے، جہاں صفائی کی سی بنیادی سہولت دستیاب نہ ہو وہاں کے باسیوں کے لئے ترقی کے نعرے سراب کے علاوہ کچھ نہیں، جو آنکھیں روز نجاست و عفونت دیکھتی ہوں ان کے لئے صفائی اور نکھار خواب کے علاوہ کچھ نہیں کیا اس بستی کو ویسٹ مینجمنٹ کی ضرورت نہیں؟(اعجاز حسن۔ بہاولنگر)