بھارت کے نوعمر پرتھوی پنکھج شاہ نے 546 رنز جوڑ کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

ممبئی (اے پی پی) ممبئی سے تعلق رکھنے والے 14 سالہ پرتھوی پنکھج شاہ نے سکول کرکٹ میں ایک اننگز میں546 رنز جوڑ کر ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرا دیا۔ یہ چھوٹی کرکٹ میں کسی بھی بھارتی کھلاڑی کی طرف سے ہائسٹ سکور ہے۔ ممبئی میں حارث شیلڈ میچ کے دوران پریتھوی نے رضوی سپرنگفیلڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 546 رنز بنا کر ٹیم کا سکور پہلی اننگز میں 899 رنز تک پہنچا دیا۔

ای پیپر دی نیشن