پریذیڈنٹ کرکٹ کپ:زروعی بنک نے سٹیٹ بنک کو ہر ادیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری پریذیڈنٹ کپ گریڈ ون ٹورنامنٹ کے چوتھے مرحلہ میں زرعی ترقیاتی بنک نے سٹیٹ بنک کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ کے آر ایل سٹیڈیم راولپنڈی میں جاری اس میچ میں کے آخری روز زرعی ترقیاتی بنک کو جیت کے لیے 181 رنز کا ہدف ملا جو اس نے چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ شرجیل خان نے 64 اور یاسر حمید نے 62 نمایاں رنز بنائے۔ سٹیٹ بنک کی جانب سے باؤلنگ میں چاروں کھلاڑیوں کو فیصل یاسین نے حاصل کیں۔ ٹورنامنٹ میں مرغزار گراؤنڈ اسلام آباد میں یو بی ایل اور حبیب بنک کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...