کیف(ثناء نیوز)فرانس اور پرتگال نے آئندہ برس کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ فرانس نے یوکرائن کو تین کے مقابلے میں صفر سے شکست دے دی۔ یوں فرانس مجموعی طور پر تین کے مقابلے میں دو گول کے ساتھ ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کر گیا۔پرتگال اور سویڈن کے میچ میں کل پانچ گول اسکور کیے گئے، جن میں سے ابراہیم ووچ نے دو اور رونالڈو نے تین سکور کیے۔