پنڈی واقعہ کے مجرموں کو سزا نہ دی گئی تو حالات خراب ہونے کی ذمہ دار حکومت ہوگی: حنیف جالندھری

راولپنڈی+ملتان (خصوصی رپورٹ+ایجنسیاں) ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پنڈی کے ایک ہسپتال میں اب بھی 10سے زائد نعشیں موجود ہیں۔ ان افراد کو 10محرم کے روز قتل کیا گیا۔ اُمت کی رپورٹ کے مطابق قاری حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ اب بھی خطرات موجود ہیں، قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا اور مجرموں کو سزا نہ دی گئی تو حالات خراب ہونے کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔ اُمت کے ساتھ گفتگو میں قاری حنیف نے کہا کہ دعوئوں کا وقت گزر چکا، حکومت کو اب عملی اقدامات کرنا ہونگے۔ملتان میں مشاورتی اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ سانحہ راولپنڈی کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچائے جانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، قیام امن کی ضمانت حکومتی وعدوں پر عملدرآمد کے ساتھ مشروط ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...