اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم کے نوجوانوں کیلئے پروگرام کا باقاعدہ آغاز 26 نومبر سے کیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف یوتھ پروگرام کیلئے اعزازی خیرسگالی سفیر ہوں گی اور کوئی معاوضہ یا مراعات قبول نہیں کریں گی۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کی تشہیری مہم کو بھی حتمی شکل دیدی گئی۔ وزیراعظم محمد نوازشریف خود پروگرام کا افتتاح کریں گے۔
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا آغاز 26 نومبر سے ہو گا، مریم نواز خیرسگالی سفیر مقرر
Nov 21, 2013