سوئٹزر لینڈ دنیا کی بہترین فلاحی ریاست ہر شہری کیلئے ماہانہ 2800 ڈالر وظیفہ مقرر

جنیوا (آن لائن) سوئٹزرلینڈ صرف یورپ کی نہیں بلکہ کرۂ ارض کی بہترین فلاحی ریاست بن گئی ہے جہاں تمام شہریوں کیلئے فی کس ماہانہ 2800 ڈالر وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق حکومت کی جانب سے یہ وظیفہ تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد کو دیا جائیگا چاہے کوئی شخص امیر یا غریب یا برسرروزگار ہر ایک اس وظیفے کا یکساں مستحق ہوگا۔ اقدام کا مقصد شہریوں کو غربت سے محفوظ رکھتے ہوئے معاشی طور پر خوشحال بنانا ہے۔

ای پیپر دی نیشن