حیدرآباد /سکھر (آئی این پی ) تحفظ پاکستان آرڈیننس کے خلاف جسقم کی اپیل پر سندھ کے مختلف شہروں میں شٹرڈاو¿ن ہڑتال کی گئی ،پٹرول پمپ بھی بند رہے ، انتظامیہ نے حیدرآباد ڈویژن میں دفعہ 144نافذ کردی گئی ۔سکیورٹی سخت کردی گئی، مختلف شہروں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران کئی مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔شہدادکوٹ کے مختلف علاقوں میں پانچ کریکر دھماکے ہوئے ۔بدھ کو تحفظ پاکستان آرڈیننس کے خلاف جسقم کی اپیل پر سندھ کے مختلف شہروں میں شٹرڈاو¿ن ہڑتال کی گئی۔ حیدرآباد میں مکمل شٹر ڈاو¿ن رہی، کاروبار اور پٹرول پمپ بند رہے۔ انتظامیہ نے حیدرآباد ڈویژن میں دفعہ 144نافذ کردی ۔جئے سندھ قومی محاذ کی جانب سے حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں تحفظ پاکستان آرڈیننس کے خلاف صوبے بھر میں ہڑتال کی کال دی گئی ۔مختلف شہروں میں ہڑتال کے پمفلٹس بھی تقسیم ہوئے ۔ صوبائی محکمہ داخلہ نے حیدرآباد میں جلسے اور جلوسوں پر سات روز تک دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت پابندی عائد کردی ۔ حیدرآباد شہر میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ۔دوسری جانب مختلف شہروں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران کئی مشکوک افراد کو حراست میں لیا ۔حیدرآباد میں پندرہ، مٹیاری میں انیس اور دادو سے چار مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ شہدادکوٹ شہر کے مختلف علاقوں میں پانچ کریکر دھماکے ہوئے جس میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔حیدرآبادکے علاقے قاسم آباد میں عبداللہ بلیسنگ اورعلی پیلس کے قریب محکمہ ثقافت اور فنانس کے ڈائریکٹر رحمت اللہ جمالی کے گھر قریب کریکر دھماکہ کیا گیا جس سے وہاں کھڑی د و گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں واقعات ہڑتال کی کال کا ردعمل ہوسکتے ہیں ۔جامشورو میں ہڑتال کے باعث سندھ،مہران اور لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کی بسیں بند رہیں جس کی وجہ سے عملہ اور طلبہ یونیورسٹی نہیں پہنچ سکے۔ٹنڈو محمد خان میں بھی دکانیں بند رہیں۔لاڑکانہ اور قمبر شہداد کوٹ میں پٹرول پمپ بند رہے۔دادو،خیرپور ناتھن شاہ، مہیڑ اور جوہی شہر بھی مکمل طور پر بند رہے۔
سندھ /ہڑتال