سپریم کورٹ بار نے مشرف کے ٹرائل کے حق میں اور واقعہ راولپنڈی کیخلاف قرارداد منظور کر لی

سپریم کورٹ بار نے مشرف کے ٹرائل کے حق میں اور واقعہ راولپنڈی کیخلاف قرارداد منظور کر لی

Nov 21, 2013

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پرویز مشرف کے ٹرائل کے حق میں اور واقعہ راولپنڈی کے خلاف قرارداد منظور کر لی۔ سپریم کورٹ بار کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ہوا۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کا آرٹیکل چھ کے تحت ٹرائل خوش آئند اقدام ہے۔ واقعہ راولپنڈی ملک کے خلاف گہری سازش ہے اگر حکومت ذمہ داری کا ثبوت دیتی تو اس حادثے سے بچا جا سکتاتھا۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت واقعہ راولپنڈی میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرے اور انہیں کڑی سے کڑی سزا دے۔ قرارداد میں بلوچستان میں امن و امان کی خراب صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت بلوچستان سے اغوا کئے جانے والے شہریوں کی فوری بازیابی کے اقدامات کرے۔
قرارداد منظور

مزیدخبریں