وزارت پٹرولیم سے مذاکرات ناکام، ڈیلرز کا یکم دسمبر سے پٹرول پمپ بند کرنےکا اعلان

وزارت پٹرولیم سے مذاکرات ناکام، ڈیلرز کا یکم دسمبر سے پٹرول پمپ بند کرنےکا اعلان

Nov 21, 2013

 لاہور (ثناءنیوز) پٹرولیم ڈیلرز اور رٹیلر ایسوسی ایشن کے وزارت پٹرولیم کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوگئے جس کے بعد دونوں ایسویسی ایشن نے یکم دسمبر سے ملک بھر میں پٹرول پمپس غیر معینہ مدت کے لئے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ عاطف کے مطابق ڈیلروں کو اس وقت فی لٹر پٹرول پر صرف ایک روپے 68 پیسے کمیشن ملتا ہے جو اس مہنگائی میں ناکافی ہے، ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک کمشن میں اضافہ نہیں کیا جاتا اس وقت تک ملک بھر کے ساڑھے 7 ہزار پٹرول پمپس بند رہیں گے۔
مذاکرات ناکام

مزیدخبریں