اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کی ترجمان آسیہ اسحاق نے کہا ہے کہ غداری کے مقدمے کی شنوائی کے لیے نواز شریف حکومت کی طرف سے تشکیل دی گئی خصوصی عدالت ”غیر جانبدار“ نہیں۔ اس عدالت کو سابق فوجی صدر کے خلاف مقدمہ چلانے سے روکنے کے لیے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔ امر یکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے آسیہ اسحاق نے کہا کہ پرویز مشرف کی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور قانونی ٹیم اس پر مشاورت کر رہی ہے کیونکہ توقع نہیں کی جا رہی کہ اعلیٰ عدلیہ کے تین ججوں پر مشتمل ٹربیونل منصفانہ انداز میں کارروائی چلائے گا۔
مشرف / ترجمان
خصوصی عدالت غیر جانبدار نہیں، مشرف کی ترجمان کا دعویٰ
خصوصی عدالت غیر جانبدار نہیں، مشرف کی ترجمان کا دعویٰ
Nov 21, 2013