کراچی: 25 دیہی یونین کونسلیں کارپوریشن حدود میں شامل، متحدہ کا احتجاج

کراچی: 25 دیہی یونین کونسلیں کارپوریشن حدود میں شامل، متحدہ کا احتجاج

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے دیہی علاقوں کی 25 یونین کو میٹروپولیٹن کارپوریشن میں شامل کر دیا گیا۔ میٹروپولیٹن میں ضلع ملیر اور ضلع غربی کی یونین کونسلیں شامل کی گئی ہیں۔ یونین کونسلوں کو یونین کمیٹیوں کا درجہ دیکر میٹروپولیٹن میں شامل کیا گیا۔ میٹروپولیٹن میں یونین کمیٹیوں کی تعداد 268ہوگئی۔ اس سے قبل ڈسٹرکٹ کونسل کے ان علاقوں کو یونین کونسل کا درجہ دیا گیا تھا۔ صوبائی حکومت کے اس اقدام پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ ایم کیو ایم نے یونین کونسلوں کی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں شمولیت پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ معاملے پر غور کیلئے آئینی اور قانونی ماہرین کو نائن زیرو طلب کر لیا اور کہا ہے کہ 25 یونین کونسلوں کی میٹروپولیٹن میں شمولیت غیر قانونی ہے۔
کراچی/ یونین کونسلیں

ای پیپر دی نیشن