ابھی تو امریکہ سے 500 ملین ڈالر لئے‘ تحریک انصاف نیٹو سپلائی کیسے روکے گی : فضل الرحمن

ابھی تو امریکہ سے 500 ملین ڈالر لئے‘ تحریک انصاف نیٹو سپلائی کیسے روکے گی : فضل الرحمن

لاہور (خصوصی نامہ نگار+ ایجنسیاں) مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک کو بند گلی سے نکالنے کیلئے فیصلے ملک کے مفاد میں کر نے ہوں گے۔ بیرونی ڈکٹیشن سے جان چھڑا کر ہی ملک کو بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے۔ راولپنڈی میں جوکچھ ہوا، اسکی منصوبہ بندی پہلے سے کی گئی تھی۔ ملک میں لگی ہوئی آگ کو ٹھنڈا کرنا چاہئے اور تمام مکاتب فکرکے علمائے کرام کا متفقہ طور پر امن کا پیغام دینا خوش آئند ہے۔ راجہ بازار واقعہ آگ پر تیل چھڑکنے کی سازش تھی جس کو علماءنے بھڑکنے سے بچایا۔ اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ماضی کی طرح وقت ٹپاﺅ پالیسیوں کو چھوڑ کر حقائق کو سامنے لائے اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائے۔ تحریک انصاف نیٹو سپلائی کیسے روکے گی؟ ابھی تو امریکہ سے500 ملین ڈالرز لئے ہیں، پنجاب حکومت نے سانحہ راولپنڈی کے حوالے سے شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وہ مرکزی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے مرکزی شوری کے ارکان کو اجلاس کے ایجنڈے سے آگاہ کیا۔ فضل الرحمن نے کہا کہ ملک میں بد امنی پیدا کر نے کیلئے عالمی سطح پر سازشیں ہو رہی ہیں۔ موجودہ حالات میں علماءاور سیا سی قوتیں اپنا اپناکردار ادا کریں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں انہیں کہا ہے کہ اس درندگی کے واقعہ کے اصل چہروں کو سامنے لایا جائے۔ ملک میں بدامنی پھیلانے کی سازشیں عروج پر ہیں ان پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ حکومت علماءکے ساتھ معاہدے پر فوری عملدرآمد کرے۔ خیبر پی کے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔ پی ٹی آئی کے محل کی ایک ایک کر کے دیوار گر رہی ہے، اب صرف نعروں کی بنیاد پر سیاست چمکائی جا رہی ہے۔ نیٹو سپلائی کے خلاف دھر نے دینے والے ڈرون حملوں کے خلاف قرارداد میں نیٹو سپلائی کیخلاف چند الفاظ شامل کر نے کیلئے تیا رنہ تھے۔ خیبر پی کے کی ثقافت تبدیل کر نے کی سازش کی جا رہی ہے اور این جی اوز کو مسلط کیا جا رہا ہے۔ جے یو آئی اسلامی ریاست کو سیکولر ریا ست نہیں بننے دیگی۔ حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہم ایسی ہر سازش کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے۔ فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بظاہر یہ تاثر ہے مشرف کیخلاف کارروائی راولپنڈی واقعہ سے توجہ ہٹانے کیلئے ہے تاہم حکومت پر اعتماد کرنا چاہئے۔ مشرف کی تمام مقدمات میں ضمانت ہو چکی ہے، نئے مقدمے کا فیصلہ عدالت کریگی۔
فضل الرحمن

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...