لاہور (ایجنسیاں) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ”ورلڈ ہیلو ڈے“ آ ج منایا جائے گا۔ اس کا مقصد دنیا بھر میں امن، محبت ،بھائی چارے کا فروغ ہے۔ ورلڈ ہیلو ڈے کو منانے والے اپنے دوستوں، عزیز رشتہ داروں اور پیاروں کو ”ہیلو“ وش کریں گے۔ ورلڈ ہیلو ڈے کا آغاز1973ءسے ہوا تھا۔ علاوہ ازیں ٹیلی ویژن کا عالمی دن آج 21 نومبر بروز جمعرات کو منایا جائے گا۔ اس دن کے منانے کا مقصد لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔ اس حوالے سے دنیا بھر میں واک، سیمینارز اور مذاکرے منعقد ہونگے جبکہ ٹیلی ویژن چینل مختلف پروگرامز کے ذریعے آگاہی فراہم کریں گے۔ یہ دن 21 نومبر 1996ءکو پہلی بار یونائیٹڈ نیشن فورم پر منایا گیا۔
عالمی دن
”ورلڈ ہیلو ڈے“ اور ٹیلی ویژن کا عالمی دن آج منایا جائیگا
”ورلڈ ہیلو ڈے“ اور ٹیلی ویژن کا عالمی دن آج منایا جائیگا
Nov 21, 2013