لندن (اے پی پی) برطانیہ اور سپین کے درمیان جبل الطارق کے سمندری حدود کے تنازعہ پر برطانیہ نے لندن میں سپین کے سفیر کو طلب کر لیا۔ یاد سپین کا ایک جہاز جبل الطارق میں موجود ہے جسے برطانیہ نے اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ روزسپین کا ایک جہاز ”رامون مارگیلیف“ جبل الطارق کی سمندری حدود میں داخل ہوا اور برطانوی بحریہ کی جانب سے خبردار کئے جانے کے باوجود وہاں سے نہیں نکلا۔ برطانیہ نے سپین کے اس اقدام کو اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔ برطانیہ کے وزیر برائے یورپ ڈیوڈ لڈنگٹن نے کہا ہے کہ وہ اس واقعے کی سخت مذمت کرتے ہیں اور سپین کی حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایسا اقدام دوبارہ نہ دہرائے۔
جبل الطارق تنازعہ
جبل الطارق کا تنازعہ، لندن میں سپین کے سفیر کو طلب کر لیا گیا
جبل الطارق کا تنازعہ، لندن میں سپین کے سفیر کو طلب کر لیا گیا
Nov 21, 2013