مشرف کیخلاف کارروائی مثبت اقدام، مہم جوﺅں کو تنبیہ ہوگی: رضا ربانی

مشرف کیخلاف کارروائی مثبت اقدام، مہم جوﺅں کو تنبیہ ہوگی: رضا ربانی

اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ مشرف کو اکیلا ذمہ دار قرار دے چکی ہے‘ حکومتی اقدام سے مستقبل پر اچھے اثرات پڑیں گے اور مہم جوﺅں کو تنبیہ ہوگی حکومت نے ایک دو روز میں اجلاس نہ بلایا تو ہم سینٹ کا اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرا دیں گے۔ پاکستان ناکام ملک نہیں‘ سیاسی قیادت کو اپنی ترجیحات کو درست کرنا جبکہ اسٹیبلشمنٹ کو سیاسی قیادت کے تابع ہونا پڑے گا۔ موجودہ اندرونی اور بیرونی حالات میں ملک اس کا متحمل نہیں ہوسکتا کہ ایک دوسرے کے گریبان پکڑیں۔ رضا ربانی نے کہا کہ حکومت نے جلد سینٹ کا اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ حکومت کی جانب سے اجلاس بلائے جانے کا انتظار کررہے ہیں۔ راولپنڈی واقعہ افسوسناک ہے جو لوگ بھی اس واقعہ میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف اقدام مثبت ہے آرٹیکل 6 کی قرارداد بھی موجود ہے اس پر عمل بھی ہو جائے گا اس سے مستقبل میں مثبت اثرات ہوں گے۔
رضا ربانی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...