کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کیلئے سینٹری لینڈ فل پروجیکٹ پر کام جاری

کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کیلئے سینٹری لینڈ فل پروجیکٹ پر کام جاری

لاہور(خبر نگار)کوڑے کرکٹ کو جدید و سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لےے لکھو ڈیر میں140 ایکڑ اراضی پر لاہور سینٹری لینڈ فل پروجیکٹ کا تعمیراتی کا م تیزی سے جاری ہے۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ترجمان کے مطابق تعمیراتی کام کی نگرانی ترک کمپنی سیوکا کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور شعبہ کے بین الاقوامی ماہر مسٹر فرات کر رہے ہیں جن کی معاونت کے لےے تین سائٹ انجینئر، پانچ سب انجینئراور پچاس افراد پر مشتمل دیگر سٹاف موجود ہے ۔ ابتدائی طور پر لینڈ فل ایریا کی کھدائی کا عمل جاری ہے جس کا لاٹ ون اور ٹوفیز مکمل ہو چکا ہے۔تعمیراتی کام کی بروقت تکمیل کے لےے بھاری مشینری مثلاً 4 ایکسویٹر ، 12 ڈمپر، بلڈوزر وغیرہ استعمال کئے جارہے ہیں۔ لکھو ڈیر میں40 1ایکڑ اراضی پر پاکستان کی پہلی سینیٹری لینڈ فل سائٹ کی تعمیر کا آغاز یکم اکتوبر 2013 میںہوا جسے 8 ماہ کی قلیل مدت یامئی 2014 تک مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ بین الاقوامی شہرت کی حامل پاکستانی تعمیراتی کمپنی نیسپاک اس پروجیکٹ پر فنی مشاورت فراہم کر رہی ہے اس سلسلے میں کمپنی کی ٹیم بھی موقع پر موجود ہے۔منیجنگ ڈائریکٹر ایل ڈبلیو ایم سی وسیم اجمل چوہدری کا کہنا ہے کہ لاہور سینٹری لینڈ فل پروجیکٹ کا تخمینہ تقریباً 1ارب 29کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن