لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے امیدواروں کو بلدیاتی الیکشن میںبلے کا نشان دیا جائے، بیلٹ پیپر وفاقی پریس سے چھاپے جائیں، مقاطیسی سیاہی کے علاوہ دوسری سیاہی استعمال نہ کی جائے ، اس بات پر زور دیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات ڈی پی او ، ڈی سی او اور ٹی ایم اے کی بجائے عدلیہ کی نگرانی میں کروائے جائیں۔ یہ مطالبات گزشتہ روز تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر بیرسٹر بختیار قصوری کی سربراہی میں وفد نے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن سے ملاقاتمیں کئے