لاہور (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی احسن اقبال نے جی سی یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2025ءمیں وزیر اعظم کا ویژن ملک و قوم کی تقدیر بدل دے گا۔ ملک کا مستقبل روشن ہے۔ آج جن ملکی مسائل اور بحرانوں کا تذکرہ ہے 2025ءمیں کامیابیوں اور کامرانیوں کی داستانیں زیر بحث ہوں گی۔ وہ گزشتہ روز جی سی یونیورسٹی میں شاعر مشرق علامہ اقبال کے حوالے سے منعقدہ 33ویں تقریری مقابلے سے خطاب کر رہے تھے۔ 2018ءمیں جب ہماری مدت پوری ہو گی تو عوام کی عدالت میں پیش ہونگے۔ اس وقت قوم کو لوڈشیڈنگ کا سامنا نہ ہو گا اور معاشی مسائل حل ہوں گے۔ آخر میں انہوں نے پوزیشن ہولڈر طلبہ میں انعامات تقسیم کئے۔