لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز 35804 لاٹ کے سودے 15 ارب 84 کروڑ 40 لاکھ 8 ہزار 6 سو 35 روپے میں ہوئے۔ مارکیٹ میں خام تیل، چاندی، چاول، کپاس اور گندم کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ سونا، پام آئل، چینی کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ مارکیٹ کے اختتام پر ایک بیرل خام تیل کی قیمت 94 ڈالر، ایک اونس چاندی کی قیمت 20.358 ڈالر، ایک اونس سونے کی قیمت 1270.4 ڈالر، 10 گرام سونا 44420 روپے، ایک تولہ سونے کی قیمت 53079 روپے، 100 کلو چاول اری6 کی قیمت 3347 روپے، ایک من پام آئبل کی قیمت 4640 روپے، ایک کلو چینی کی قیمت 50.17 روپے، ایک پاﺅنڈ کپاس کی قیمت 77.32 سینٹ اور 100 کلو گندم کی قیمت 3700 روپے پر بند ہوئی۔
مرکنٹائل ایکسچینج میں 15 ارب 84 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار
مرکنٹائل ایکسچینج میں 15 ارب 84 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار
Nov 21, 2013