مائیکرو سافٹ نے پاکستان میں ونڈوز 8.1 کی دستیابی کا اعلان کردیا

مائیکرو سافٹ نے پاکستان میں ونڈوز 8.1 کی دستیابی کا اعلان کردیا

کراچی (سٹاف رپورٹر) مائیکروسافٹ پاکستان نے پاکستان میں ونڈوز8.1 کی دستیابی کا اعلان کردیا ہے جو اس کے مقبول ترین ونڈوز8آپریٹنگ سسٹم میں مزید فیچرزکی شمولیت کا اپ ڈیٹ ورژن ہے ۔ونڈوز8.1 صارفین کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ ایسے تجربات تخلیق کریں جوانھیں ان کی روزمرہ زندگی یعنی کام ، گھراورسفرکے دوران وقت کی رفتارکے ساتھ ہم آہنگ رکھے۔ونڈوز8.1کونئے انٹرنیٹ ایکسپلورر11کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے جوزیادہ تیز، لچکدار اور رابطہ کیلئے بہترین ہے۔یہ3 ڈی پرنٹنگ کےلئے مقامی سہولت فراہم کرنے کے علاوہ ملٹی ٹاسکنگ اورپراڈکٹیوٹی کیلئے بھی بہترین ہے۔اسکرین پر ہرایپ کیلئے لچکدارونڈوزکی سائزکے ساتھ ساتھ ایک ایپ کو دوسرایپ کھولنے اورزیادہ بہتر ملٹی مانیٹرسپورٹ کی صلاحیت بھی موجود ہے۔ تاکہ صارفین ڈیسک ٹاپ یا ایپس کوکسی ایک یا تمام مانیٹرزپردوبارہ ڈیزائن کردہ ونڈوز سٹورسے دیکھ سکیں۔

ای پیپر دی نیشن