لاہور (کامرس رپورٹر)سٹیٹ بنک کی جانب سے شرح سود بڑھتے ہی بینکوں کے ڈیپازٹس ایک ہفتے کے دوران 91ارب38کروڑ روپے کے اضافے سے 7207ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئے۔سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق سپیشلائزڈ بینکوں کے ڈیپازٹس میں بھی 17ارب16کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔سٹیٹ بنک کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے قرضوں کے اجراءمیں 10ارب روپے کی کمی ہوئی اور کل قرضوں کا اجراء417ارب روپے کی سطح پر آ گیا۔کمرشل بینکوں کی سرمایہ کاری میں 13ارب روپے کی کمی ہوئی۔
ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن سے ویلتھ اسٹیٹمنٹ کی شرط ختم کردی
اسلام آباد(آئی اےن پی)ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن کیلئے ویلتھ اسٹیٹمنٹ کی شرط ختم کر دی ۔ ایف بی آر کے مطابق دس لاکھ سے کم آمدنی والے ویلتھ اسٹیٹمنٹ سے مثتثنی ہیں ۔جبکہ پینتیس ہزار سے کم ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کرنے والے بھی ویلتھ اسٹیٹمنٹ سے مثتثنی ہوں گے۔
ایک ہفتے میں بینکوں کے ڈیپازٹس میں 91 ارب سے زائد اضافہ
ایک ہفتے میں بینکوں کے ڈیپازٹس میں 91 ارب سے زائد اضافہ
Nov 21, 2013