پشاور(این این آئی) چارسدہ روڈ پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کا واقعہ چارسدہ روڈ پر واقع کار شوروم میں پیش آیا جہاں دو گروپوں کے درمیان گاڑیوں کے لین دین کے تنازعہ پر دونوں جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائی شروع کردی گئی ۔