پسرور : بھارتی فوج نے سرحدی علاقے میں زہریلی گیس چھوڑ دی، 15 طالبعلم بے ہوش

پسرور / سیالکوٹ (نامہ نگاران) ورکنگ بائونڈری لائن کے پار سے بھارتی سکیورٹی فورسز نے پراسرار گیس ہوا میں چھوڑ دی جس کی وجہ سے پاکستانی سرحد کے قریبی دیہات بگیاڑی کے سرکاری سکول میں زیر تعلیم پندرہ طالب علم بے ہوش ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقہ سے چھوڑی جانے والی پراسرار گیس کی وجہ سے گورنمنٹ بوائر ہائی سکول بگیاڑی میں زیرتعلیم محمد عامر ، سلیمان صدیق ، آصف ، نذیر، سعید ، سلیمان اویس سمیت پندرہ طالب علم گلا بند ہوجانے کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے جنہیں فوری طور پر بنیادی مرکز صحت بگیاڑی لایا گیا اور ڈاکٹروں نے ان طالب علموں کوطبی امداد دی جس سے ان کی حالت بہتر ہوگئی۔ انتظامیہ کے مطابق زہریلی گیس آنسو گیس تھی جو مقبوضہ کشمیر کے علاقہ سے آئی۔ اے سی پسرور توقیر الیاس نے اطلاع ملتے ہی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حافظ خالد محمود کی قیادت میں ایک امدادی ٹیم موضع بھگیاڑی روانہ کی جس نے تصدیق کی مقبوضہ کشمیر کی طرف سے ایک ناگوار گیس کی بو تحصیل پسرور کے سرحدی دیہات میں آ رہی تھی تاہم اس سے کسی جانی نقصان کا خدشہ نہیں بھارتی مقبوضہ کشمیر سے آنے والی گیس کونسی ہے اس کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...