کراچی (نوائے وقت نیوز) سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیو ایم کے 3 لاپتہ کارکنوں کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ڈی جی رینجرز، آئی جی اور دیگر کو 4 دسمبر کے لئے نوٹس جاری کر دیئے۔ کارکن تنویر، آصف اور اطہر حسین، لیاقت آباد، ملیر اور لانڈھی سے لاپتہ ہو گئے تھے۔
ایم کیو ایم لاپتہ کارکن کیس، سندھ ہائیکورٹ میں ڈی جی رینجرز، آئی جی کی طلبی
Nov 21, 2014