طاہر القادری کی لاہور آمد کی جھلکیاں

سید عدنان فاروق/ چودھری اشرف
٭ سول ایوی ایشن اور ایف آئی اے حکام نے طاہر القادری کے بیٹے حسن محی الدین، رحیق عباسی، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کو ائرپورٹ لاونج میں داخلے کی اجازت نہیں دی۔ ٭ علامہ اقبال ائرپورٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ٭ طاہر القادری نے جلوس کی شکل میں ائرپورٹ سے داتا دربار کا راستہ تقریباً پانچ گھنٹے میں طے کیا۔ ٭ جلوس کے تمام راستوں کو خیرمقدمی بینروں سے سجایا گیا تھا جبکہ بعض مقامات پر سفید گھوڑوں کا رقص پیش کیا گیا۔ ٭ مغلپورہ لال پل پر جلوس پہنچنے پر استقبال کے لیے کھڑے افراد نے نعرے بازی کرتے ہوئے غبارے فضا میں چھوڑے۔ ٭ کارکن ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے اور انقلاب زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...