لوزیانا (نیٹ نیوز) امریکی ریاست لوزیانا سے لاپتہ ہونے والے پاکستانی سابق لیفٹیننٹ کرنل (ر) اور امریکی انسٹرکٹر کی نعشیں جھیل سے مل گئیں۔ لیفٹیننٹ کرنل (ر) آفتاب رب اپنے انسٹرکٹر اور جہاز سمیت بدھ سے لاپتہ تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیک فرنٹ ائرپورٹ سے تربیتی پرواز پر روانہ ہونے والے آفتاب رب کا جہاز پرواز کے چند منٹوں بعد غائب ہو گیا تھا۔ تلاش شروع کی گئی لیکن سراغ نہ ملا تاہم 8روز کی جدوجہد کے بعد لاپتہ ہونے والے پاکستانی لیفٹیننٹ کرنل (ر) آفتاب رب اور ان کے انسٹرکٹر کی نعشیں لیک فرنٹ ائر پورٹ کے قریب ایک جھیل سے ملی ہیں۔ جھیل سے تباہ شدہ جہاز بھی برآمد کر لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ آفتاب رب کی تدفین بھی امریکہ میں ہی کی جائیگی۔ واضح رہے آفتاب رب ایک بچے کے باپ تھے جبکہ انہوں نے 4سال قبل فوج سے رےٹائرمنٹ حاصل کرنے کے بعد کمرشل پائلٹ کی تربیت حاصل کرنا شروع کی تھی۔
نعشیں جھیل سے برآمد