گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ ایجوکیشن بورڈ نے میٹرک کے امیدواروں کے لئے کم از کم عمر کی رعایت واپس لے لی ہے۔ جماعت نہم کے لئے 13 اور دہم کے لئے14 سال سے کم عمر طلبہ کو نااہل قرار دے دیاگیا۔ بورڈ کے فیصلے سے متعدد امیدواروں کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا اندیشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ بورڈ نے 2015 میں میٹر ک امتحانات کے لئے دہم کے امیدواروں کے لئے کم از کم عمر کی حد چودہ سال اور نہم کے لئے تیرہ سال مقرر کی ہے۔ پچھلے دو سالوں کے دوران بورڈ انتظامیہ نے کم ازکم عمرکی حد میں رعایت دیتے ہوئے تیرہ سال سے کم کو بھی امتحان میں شرکت کی اجازت دے دی تھی جبکہ اس سال بورڈ کی طرف سے دوبارہ پابندی عائد کردی گئی ہے۔ بورڈ ترجمان نے بتایا ہے کہ 2015 میں جماعت نہم کا امتحان دینے والے طلبہ کی عمر یکم اگست تک 13سال اور جماعت دہم کے لئے 14سال سے کم نہیں ہونی چاہئے۔
گوجرانوالہ بورڈ