لاہور ( سٹاف رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیراہتمام پی ایف ایف پریمیئر فٹبال لیگ کے مقابلے میں کے ایس سی نے ریلوے کو شکست دیدی۔ میچ ریلوے سٹیڈیم گڑھی شاہو میں کھیلا گیا جس میں کے ای ایس سی نے ریلوے کو 5-2 گول سے ہرا دیا ۔ ایڈیشنل جنرل منیجر ریلوے مقصود النبی مہمانِ خصوصی تھے۔ سپورٹس آفیسر ریلوے سپورٹس بورڈ راشد محمود بٹ، اکرم اعوان، شیخ محمد انور بھی موجود تھے ۔