پاکستان ہاکی فیڈریشن اولمپک ایسوسی ایشن انتخابات کیلئے کاغذات جمع نہ کرا سکی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نااہلی یا سست روی 25 نومبر کو پی او اے کے ہونیوالے انتخابات کیلئے کسی عہدے پر کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرا سکے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بغیر تائید کنندہ اور گواہ کے نامکمل کاغذات پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے الیکشن کمشن کو ڈیڈلائن کے آخری چند گھنٹوں میں جمع کرانے کیلئے بھجوائے تھے۔ پی او اے الیکشن کمشن نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام کو باور کرایا کہ آپ کے کاغذات نامزدگی نامکمل ہیں لہٰذا جمع نہیں ہو سکتے۔  پاکستان ہاکی فیڈریشن تین عہدوں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانا چاہتا تھی جس میں صدر پی ایچ ایف نائب صدر، ایسوسی ایٹ سیکرٹری انجم سعید ایگزیکٹو ممبر جبکہ تنزیلہ عامر چیمہ خاتون رکن کی سیٹ کی امیدوار تھیں۔پی او اے الیکشن کمشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی مکمل کرنا امیدوار کا کام ہوتا ہے کوئی دوسرا شخص کردار ادا نہیں کر سکتا ہے۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے رابطہ کیا گیا تو ان کا بھی کہنا تھا کہ ہاکی فیڈریشن نے اپنے کاغذات خود مکمل کرنے تھے۔ اس میں کوئی دوسرا مداخلت نہیں کر سکتا تھا۔ اس کے باوجود ہاکی فیڈریشن حکام کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات برقرار ہیں اور رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...