فاسٹ باؤلر محمد آصف بھی واپسی کیلئے پی سی بی پہنچ گئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سپاٹ فکسنگ کیس میں آئی سی سی کے پابندی کا شکار ہو نے والے فاسٹ باؤلر محمد آصف بھی پی سی بی پہنچ گئے اور آئی سی سی کے نئیء قوانین سے مستفید ہو نے کی خواہش ظاہر کرد ی۔ قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے  آصف کا کہنا تھا کہ وہ چیئرمین سے ملاقات کا وقت لینے کے لئے آئے تھے  اور انہیں آج ملاقات کے لئے بلایا گیا ہے۔ وہ ملاقات میں درخواست کریں گے کہ ان کا بحالی  پروگرام بھی مکمل کرایاجائے تاکہ وہ  بھی آئی سی سی کے نئے قانون سے فائدہ اٹھا سکیں۔ پی سی بی کو چاہئے کہ وہ تمام کھلاڑیوں کے ساتھ ایک جیسا سلوک کرے۔ااگر انہیں جلد کھیلنے کی اجازت مل گئی تو وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر اس میں اپنی کارکردگی ثابت کر دیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...