دبئی ٹیسٹ: سرفراز احمد کی سنچری‘ پاکستان 393 پر آئوٹ‘ نیوزی لینڈ کی برتری 177 رنز‘ 4 وکٹیں باقی

Nov 21, 2014

دبئی (سپورٹس ڈیسک) دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن پہلی اننگز میں پاکستان پر دس رنز کی برتری کے بعد نیوزی لینڈچھ وکٹوں پر 67رنز بنا لئے۔ ٹام لیتھم کو یاسر شاہ کی گیند پر اسد شفیق نے لیگ سلپ میں کیچ کیا۔ ولیمسن کو ذوالفقار بابر نے آؤٹ کیا۔ میکولم نے 45 رنز سکور کیے ذوالفقار بابر کا شکار بنے۔ اینڈرسن کو یاسر شاہ نے صفر پر بولڈ کیا۔جیمز نیشم کو11 رنز پر ذوالفقار بابر نے بولڈ کیا۔واٹلنگ 11رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند پر چلتے بنے۔ روس ٹیلر 77جبکہ کریگ صفر رنز پر کھیل رہے ہیں۔نیوزی لینڈ نے چھ وکٹوںپر 167رنز بناکر مجموعی طور 177رنز کی برتری حاصل کر لی ہے جبکہ اس کی چار وکٹیں باقی ہیں ۔اس سے قبل پاکستانی ٹیم کھانے کے وقفے کے بعد اپنی پہلی اننگز میں 393 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔چوتھے دن ابتدا میں ایسا لگ رہا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بڑی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی لیکن پاکستانی بلے بازوں کی آخری جوڑی سرفراز احمد اور راحت علی نے 81 رنز کی شراکت قائم کر کے ان کے ارادے ناکام بنا دیے۔یہ نیوزی لینڈ کے خلاف دسویں وکٹ کیلئے پاکستان کی جانب سے سب سے بڑی پارٹنر شپ ہے۔اس دوران سرفراز احمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی تیسری سنچری بھی مکمل کی۔ وہ 112 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس سنچری کی بدولت وہ ایک کیلینڈر ایئر میں تین ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے بائولرز نے ابتدا میں ہی مزید تین پاکستانی وکٹیں حاصل کر لیں۔سرفراز احمد ایک کیلینڈر ایئر میں تین ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئے ہیں۔پاکستان نے چھ وکٹوںپر 281 رنز سے اننگز دوبارہ شروع کی تو یاسر شاہ سکور میں بغیر کوئی اضافے کیے پویلین لوٹ گئے۔مجموعی سکور میں صرف دو رنز کے اضافے کے بعد احسان عادل کی وکٹ گری۔ ان دونوں بلے بازوں کو ٹم ساؤدی نے آؤٹ کیا۔نویں وکٹ کے لیے ذوالفقار بابر اور سرفراز احمد کے درمیان 25 رنز کی شراکت ہوئی۔ اس دوران سرفراز نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔اس شراکت کا خاتمہ بولٹ نے ذوالفقار بابر کو آؤٹ کر کے کیا جنھوں نے پانچ رنز بنائے۔ساؤدی تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے جبکہ سوڈھی اور بولٹ نے دو، دو وکٹیں لیں۔نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 403 رنز بنا ئے تھے۔آج میچ کا آخری دن ہے۔

مزیدخبریں