تحریک انصاف آج پیپلز پارٹی کے قلعے لاڑکانہ میں پہلا وار کرے گی،،عمران خان کہتے ہیں کہ سنچری مکمل ہوگئی ہےاب دوسری کی تیاری کررہا ہوںسندھ کی عوام بھی تبدیلی کےلیئے تیارہیں

Nov 21, 2014 | 15:57

لاڑکانہ جلسے میں  روانگی سے قبل  بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان کا کہنا تھا کہ   سب مانتے ہیں کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی لیکن کوئی تحقیقات نہیں کرتا  جو حکومت دھاندلی سے آتی ہے وہ رشوت دے کر اپنے لوگوں کو نوازتی ہےجب تک احتساب نہیں کیا جائے گا  ،انصاف نہیں ملے  گا،،  انصاف کے حصول کیلئے  سو دن اور بھی بیٹھنا پڑے تو بیٹھیں گے عمران خان نے کہا کہ  اتنا ظلم کسی اور صوبے میں نہیں جتنا صوبہ سندھ میں ہورہا ہے،،چند ظالم اکٹھے ہو کر اس پر حکمرانی کررہے ہیں، سندھ کی عوام بھی   تبدیلی دیکھنا چاہتی ہ انہوں نے مزید کہا کہ   تحریک انصاف  سو دن سے ریڈ زون میں ہے بتایا جائے کہ اگر ہم نے  کسی قسم  کا تشدد کیا ہوپاکستان کا آئین ہمیں پر امن احتجاج کرنے کا حق دیتا ہے عمران خان نے کہا کہ  ہمارا ٹارگٹ سٹیٹس کوپیپلز پارٹی اور نون لیگ سٹیٹس کو کی جماعتیں ہیں،حکمران  سونامی سے خوف زدہ ہیں

مزیدخبریں