پنجاب کے وکلاءکی سب سے بڑی بار کونسل کے انتخابات کے لئے پچھتر نشستوں پر تین سو ساٹھ امیدوار میدان میں اتریںگے۔لاہور ڈویژن کی سولہ نشستوں پر انہتر امیدواروں کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔امیدوار وں کی جانب سے عدالتی احاطوں کے اردگرد بینرز اور پلے کارڈز آویزاں کر دئیے گئے ہیں جبکہ کارنر میٹنگز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔شفقت محمود چوہان سپورٹرچوہدری غلام مرتضی سپورٹرچوہدری اسحاق امیدوارانتخابی عمل کی نگرانی کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔انتخابی عمل سرانجام دینے کے لئے صوبہ بھر میں دو سو اٹھائیس پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔پولنگ سٹیشز پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور سول ججز پریزائڈنگ افسران کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔صوبہ بھر سے اکیاسی ہزار وکلاءاپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ریٹرنگ افسر حنیف کھٹانہ کا کہنا ہے کہ انتخابات کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کے لئے انتظامات کر لئے گئے ہیں جبکہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کو بھی نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں۔حنیف کھٹانہ ریٹرننگ افسرہفتہ کے روز ہونے والے انتخابات کے لئے پولنگ صبح نو بجے سے شام چار بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی جبکہ انتیس نومبر کو حتمی نتائج جاری کئے جائیں گے۔
پی ٹی سی