لاڑکانہ جلسے میں تحریک انصاف کےرہنماؤں نےپیپلزپارٹی کوشدید تنقید کانشانہ بنایا۔ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں،پیپلزپارٹی میں نہ کوئی بھٹو رہا نہ اس کا فلسفہ،پارٹی پرزرداریوں کاقبضہ ہے،تحریک انصاف سندھ کی تقسیم کےخلاف ہےاورنہ کالا باغ ڈیم بنانےکی حامی ہے،

Nov 21, 2014 | 19:07

پیپلزپارٹی کےمضبوط گڑھ لاڑکانہ میں تحریک انصاف کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئےشاہ محمود قریشی نےکہا کہ لاڑکانہ والوں نے سندھ کوبدلنےکیلئے پہلا قدم اٹھا لیا،پیپلزپارٹی اورنثارکھوڑو کومسترد کردیا، عمران خان کوسندھ آنےکےلیےکسی سےاین اوسی اورسرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں،جن کےپاس کھانےکوکچھ نہ تھا،ووٹ لےکرارب پتی بن گئےجبکہ ہاری کی حالت نہ بدلی، انہوں نےلاڑکانہ ذوالفقارعلی بھٹواور بےنظیربھٹوکوخراج عقیدت پیش کیامگرموجودہ پارٹی قیادت کوآڑے ہاتھوں لیا،شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اپنی قائد بےنظیرکے قاتل نہ پکڑسکی وہ لاڑکانہ کی شکل کیا بدلےگی۔سندھ کےغریبوں کو بغیرسفارش اوررشوت نوکری نہیں ملتی،انہوں نےکہا کہ تحریک انصاف سندھ کی تقسیم کےخلاف لڑےگی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کوئی عمران خان کی حب الوطنی پرشک نہیں کرسکتا جلسہ سےخط کرتےہوئےجہانگیرترین نے کہا کہ لوگوں کو اپنی تقدیراپنےہاتھ میں لینا ہوگی،اپنی طاقت کوسمجھیں تحریک انصاف آپ کےساتھ کھڑی رہےگی،تحریک انصاف کے رہنما کاکہنا تھا کہ ان حکمرانوں کوگھر بھیجنا ہوگا جو ملک کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں۔

مزیدخبریں