بھارت میں تیار کردہ آخری ڈرون بھی راجستھان میں گر کر تباہ، فوج نے منصوبہ ختم کردیا

نئی دہلی(آن لائن) بھارت میں بنایا جانے والا بغیر پائلٹ ڈرون طیارہ ’نشانت‘ راجستھان کے علاقے پوکھران میں گر کر تباہ ہو گیا جب کہ فوج نے بھی منصوبہ ختم کردیا۔بھارتی فوجی حکام کے مطابق بھارتی ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے تیارکیے جانے والے طیاروں میں سے آخری طیارہ بھی راجستھان کے علاقے پوکھران میں گرکرتباہ ہو گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث تباہ ہوا جب کہ 2 نشانت ڈرون طیارے اپریل میں پاکستانی سرحدکے نزدیک جیسلمیرمیں تباہ ہوئے تھے۔بھارتی ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے بنائے گئے چاروں نشانت ڈرون گر کر تباہ ہوچکے ہیں، جس کے بعد بھارتی فوج نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ڈی آر ڈی اوسے مزید ڈرون حاصل نہیں کرے گی۔ ناکام ہونے والے اس منصوبے پربھارتی فوج کی جانب سے ایک ڈرون پر 22 کروڑروپے کی لاگت آئی، دوسری جانب ڈی آرڈی اونے ڈرون کی تباہی کی ذمے داری فوج پرڈالتے ہوئے کہا کہ ڈرون کے نظام کوٹھیک طریقے سے استعمال نہیں کیاگیا، بھارتی فوج نے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ چاروں ڈرون کی تباہی کے بعد اب اس منصوبے کا مستقبل غیریقینی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...