نیویارک (رائٹرز) افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر 3 جنرل کیمبل اکتوبر کو قندوز کے ہسپتال میں امریکی فضائیہ کی بمباری کے حوالے سے پینٹاگون کی تیارکردہ رپورٹ کا جائزہ لیں گے اور محکمہ دفاع رپورٹ کو اشاعت کیلئے تیار کرے گا۔ اس بناء پر اس بات کا بڑا امکان ہے کہ حملے کی بعض تفصیلات کو خفیہ رکھا جائیگا۔ اس حملے میں 30 افراد جاں بحق اور 37 زخمی ہو گئے تھے۔