لاہور (کلچرل رپورٹر) رفیع پیر تھیٹر ورکشاپ کے زیراہتمام یوتھ پرفارمنگ آرٹس فیسٹیول جاری ہے۔ فیسٹیول میں پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں اور تھیٹر گروپوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ فیسٹیول میں سٹیج ڈرامے، گلوکاری، پپٹ شو شامل ہیں۔ رفیع پیر تھیٹر ورکشاپ کے چیئرمین عثمان پیرزادہ نے کہا ہے کہ اس فیسٹیول کا مقصد نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو نکھارنا ہے۔