اسلام آباد (اے ایف پی) پیرس حملے کے ردعمل میں بنائی گئی ویڈیو پر پاکستانی ڈائریکٹرکو فیس بک پر پذیرائی مل رہی ہے۔ ”پاکستان سے پیرس تک“ نامی اس ویڈیو کو جمعہ کی صبح تک 35 لاکھ افراد دیکھ چکے تھے۔ ویڈیو میں 5 پاکستانی نوجوانوں نے فرانسیسیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ ویڈیو میں پیغام دیا گیا ہے کہ کچھ افراد کے اعمال کی بنا پر مسلمانوں کو معافی مانگنے کی ضرورت نہیں۔25 سالہ ڈائریکٹر مزمل حسن زیدی نے کہا ہمیں اس بات پر بہت خوشی ہے کہ ہمارا پیغام دنیا بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد تک پہنچا۔ ویڈیو ”پاکستانی کامیڈین“ نامی فیس بک پیج پر دیکھی جا سکتی ہے۔
پاکستانی ویڈیو/ 35 لاکھ